آئی سی سی آئی کے وفد کا تعزیت کے لیے آذربائیجان کے سفارت خانے کا دورہ

اسلام آباد(آئی ایم ایم)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے ایک وفد نے آذربائیجان کے سفارت خانے کا دورہ کر کے آذربائیجان کے ہوائی جہاز کے المناک حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا کہ جس میں متعدد مسافر جاں بحق ہو گئےتھے۔آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات کے دوران آئی سی سی آئی کے قائم مقام صدر ناصر محمود چوہدری نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ انہوں نے آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا جو مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار پر مبنی ہیں۔

مزید برآں، قائم مقام صدر نے تعزیتی کتاب میں لکھا کہ: “اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے، میں المناک طیارہ حادثے پر آذربائیجان کے عوام اور حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ہمارے نیک جذبات اور دعائیں لواحقین کے ساتھ ہیں۔ اللہ ان کو اس مشکل وقت میں ہمت دے اور یہ کہ ہم آذربائیجان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔”

سفیر خضر فرہادوف نے وفد کے دورے پر تہہ دل سے شکر کا اظہار کرتے ہوئے اس دورے کو مشکل وقت میں حقیقی دوستی اور یکجہتی کی علامت قرار دیا۔آئی سی سی آئی کے وفد میں سینئر نائب صدر عبدالرحمان صدیقی، ایگزیکٹو ممبران ذوالقرنین عباسی، ملک محسن خالد و دیگر شامل تھے۔

تازہ ترین

December 27, 2024

ناظم آباد پولیس کی انٹیلجنس بیس پر کامیاب کاروائی جعلی کرنسی برآمد، ایس ایچ او ناظم آباد

December 27, 2024

کراچی ایف آئی اے کی کارروائی،انڈین ایجنٹ کے رابط میں ملوث ملزم گرفتار

December 27, 2024

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی دفتر ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم میں کھلی کچہری کا انعقاد

December 27, 2024

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 17ویں برسی پر قرآن خوانی کی محفل کا انعقاد

December 27, 2024

پاکستان کے سابق سفیر سردار مسعود احمد خان نے حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر