اسلام آباد میں آٹھویں اسٹینٹ ڈائریکٹرز/انسپیکٹرز بنیادی کورس کی گریجویشن تقریب

اسلام آباد(آئی ایم ایم)اے این ایف اکیڈمی اسلام آباد میں27 دسمبر 2024 کو آٹھویں اسسٹینٹ ڈائریکٹرز/انسپکٹرز بیسک کورس کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل ANF میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔  تقریب میں اے این ایف کے سینئر افسران اور گریجویٹ ہونے والے زیرِ تربیت افسران کے اہل خانہ نے شرکت کی۔کمانڈنٹ اے این ایف اکیڈمی بریگیڈیئر غازی کمال کیانی نے مزکورہ ٹریننگ ماڈیولز پر روشنی ڈالی جن کے ذریعے ٹرینی ٹریننگ کے مشکل لیکن نہایت ضروری مراحل سےگزرے۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز ملڑی نے منشیات کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے اے این ایف کے اہم کردار پر زور روشنی ڈالی جو پاکستان کی داخلی سلامتی اور عالمی اعتماد کے لیے شدید چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے۔  انہوں نے منشیات کی لعنت پھیلانے والوں اور دہشت گردوں کے درمیان مضبوط گٹھ جوڑ کی نشاندہی کی اور جدید طرزِ ٹریننگ کو اس خطرے کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے لازمی قرار دیا۔

ڈی جی اے این ایف نے سخت محنت اور جانفشانی سے تربیت مکمل کرنے والےفارغ التحصیل افسران کو سراہا اور انہیں ثابت قدمی کے ساتھ منشیات کے پھیلاؤ سے نمٹنے میں ملک کی خدمت کرنے کے لیے اپنے حلف پر کاربند رہنے کی نصیحت کی۔  بعد ازاں ڈی جی اے این ایف نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹرینیز کو میڈلز سے نوازا۔ ٹریننگ میں تمام مراحل میں مجموعی طور پر بہترین زیرِ تربیت افسر کے لیے ڈی جی کین کا اعزاز اسسٹنٹ ڈائیریکٹر ارم الیاس کو دیا گیا جبکہ تمام مراحل میں مجموعی طور پر دوسرے نمبر آنے والے اسسٹنٹ ڈائیریکٹر صلاح الدین کو شاندار کارکردگی پر کمانڈنٹ میڈل دیا گیا۔

اس تقریب کے اختتام کے ساتھ ہی منشیات کے پھیلاؤ کے خلاف جہاد کے لیے اے این ایف کی صفوں میں تازہ دم اور قابل افسران کی شمولیت سے اے این ایف کے نصب العین منشیات سے پاک پاکستان کے حصول میں تقویت ملے گی۔

تازہ ترین

December 29, 2024

فیصل کریم کنڈی نے جنوبی وزیرستان اپر میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا

December 29, 2024

دینی مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ

December 29, 2024

گوجرانولہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینٹری ورکروز کے اعزاز میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد

December 29, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کی سخی لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری

December 28, 2024

آصف علی زرداری کا بھٹو خاندان کی انسانیت اور غریب کی خدمت کی میراث کو برقرار رکھنے کا عزم

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر