گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)کرسمس کے سلسلہ میں گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سنیٹری ورکرز کے اعزاز میں گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ہال میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نوید احمد نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چوھدری کاشف اسماعیل گجر، سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ اور صدر گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز رانا محمد صدیق خاں،سینٹری ورکر اتحاد یونین صدر پرویز مٹو،جنرل سیکرٹری عمران خالد بٹ، نائب صدر بنیا مین مٹو، امجد علی ، آل سینٹری ورکرز صدر آصف یوسف،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سلیم سیموئیل،عزریاب نائب صدر،نیئر جمیل بھٹی،عمران تارڈ ،ملک نصیرالدین ہمایوں ،ملک متعین چیئرمین یوسی ، پی ڈبلیو ڈی کے مرکزی صدر ملک افتخار احمد ،ڈاکٹر عمر نصیر چیئرمین یوسی 2 , ابرار بٹ،ہارون بھٹی و دیگر بھی تقریب میں شریک تھے۔ مسیحی ورکرز کے ہمراہ انہوں نے کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیحی ورکرز( سنیٹری سٹاف ) میں ان کے مقدس تہوار کرسمس اور نئے سال کے موقع پر ان کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے گرم ملبوسات بھی تقسیم کئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ ڈیژن سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے کہا کہ صاف ستھرا پنجاب پروگرام میں سب سے کلیدی رول سنیٹری ورکرز کا ہے جو شہروں اور دیہاتوں کو صاف بنانے میں مصروف عمل ہیں ستھرا پنجاب پروگرام وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا انقلابی اور ویژنری اقدام ہے جس کے تحت شہروں اور دیہاتوں کو بھی صاف بنایا جائے گا۔ یہ اقدام پاکستان میں کسی بھی صوبے میں پاکستان کی تاریخ پہلا اور منفرد اقدام ہے جو شہروں کی طرز پر گائوں کے گلی محلوں کو بھی صاف ستھرا بنائے گا جس پر عملی طور پر کام شروع ہو چکا ہے۔ سنیٹری ورکرز ہمارے ہیرو ہیں اور ان کی خدمات کو سراہتے ہیں اوران کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کا شہر کی بہتری میں کردار انتہائی مثبت ہے جسے سراہتے ہیں اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ عوام کی فلاح و بہبود، صاف ستھرے ماحول کیلئے گوجرانوالہ کی کاروباری برادری معاونت جاری رکھے گی جس نہ صرف شہر خوبصورت ہوگا بلکہ لوگوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسرآئیں گے۔