اسلام آباد(آئی ایم ایم)نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے نئے سال پر ٹول ٹیکس بڑھا دیا، نئے نرخوں کا اطلاق 5 جنوری سے ہو جائے گا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر نظرثانی شدہ ٹول نرخوں کا اعلان کر دیا ہے، اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 460 سے بڑھا 500 روپے کر دیا گیا ہے۔
لاہور سے عبدالحکیم جانے والی ایم تھری پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 650 روپے سے بڑھا کر 700 روپے، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 850 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کر دیا گیا ہے.ملتان سے سکھر جانے والی ایم فائیو پر کار کا ٹول ٹیکس ایک ہزار 50 روپے سے بڑھا کر1100 روپے،ڈی اسماعیل خان تا ہکلہ موٹروے ایم 14 پر ٹول ٹیکس 600 روپے ہوگیا ہے۔
قومی شاہراہوں پر موٹرکار سے 60 روپے، ویگن سے 100 روپے اور بس سے 200 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا، قومی شاہراہوں پر 2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 250 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرکوں سے 500 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا.اسلام آباد۔پشاور موٹروے (M-1) پر موٹرکار سے 500 روپے،12 سیٹر والی ویگن پر 750 روپے اور 13 سے 24 سیٹوں والی کوسٹر یا منی بس سے 1000 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا.