اسلام آباد (آئی ایم ایم)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کرم کے موجودہ حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ہلال احمر خیبرپختونخوا کی خدمات اور کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی، اور اس کے مختلف فلاحی منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔ساجد حسین طوری نے گورنر خیبرپختونخوا کی زیر نگرانی اور انکی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ہلال احمر کی امدادی سرگرمیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کرم میں امن جرگہ کے حوالہ سے ہونے والی پیش رفت سے بھی گورنر خیبرپختونخوا کو آگاہ کیا اور اس مسئلہ کے حل میں پہل کرنے پر بھی گورنر فیصل کریم کنڈی کا شکریہ ادا کیا۔