پشاور(آئی ایم ایم)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن یونین کے ریفرنڈم میں پیپلز یونٹی کی بھرپور کامیابی کو عوام کے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا انہوں نے پی آئی اے ریفرنڈم میں تمام سیاسی جماعتوں کو بھرپور مقابلہ کرکے شاندار فتح حاصل کرنے پر نومنتخب مرکزی صدر ہدایت اللہ خان۔ جنرل سیکرٹری علی لاشاری ، صوبائی صدر خیبرپختونخوا سیماب افغانی ، جنرل سیکرٹری محبوب بلوچ اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے کہا کہ کامیاب اُمیدواروں پر انکے ووٹرز کا اعتماد انکی عوامی خدمت پیپلز پارٹی کی عوامی مقبولیت کا ثبوت ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیدار ادارہ کی نیک نامی مسائل کے حل اور ووٹرز کی امنگوں کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔