انچارج پیپلز لیبر بیورو چوہدری منظور کی تاریخی جیت پر پیپلز یونیٹی کو مبارک باد

اسلام آباد (آئی ایم ایم) پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ملک گیر ریفرنڈم میں پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ پیپلز یونیٹی آف پی آئی اے ایمپلائیز نے ایئر لیگ اور انصاف فرنٹ کو ایک بار پھر تاریخی شکست دے کر مسلسل پانچویں بار سی بی اے کا تاج اپنے سر سجا لیا ھے۔ ریفرنڈم کیلئے گذشتہ روز اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس اور پی آئی اے دفاتر میں قومی ایئرلائن کے ملازمین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، رات گئے موصول ہونے والے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز یونیٹی نے تمام پولنگ اسٹیشنز پر کلین سویپ کرتے ہوئے 1229 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ایئر لیگ اور انصاف فرنٹ بالترتیب 750 اور 70 حاصل کر سکی ہیں۔ ایئر لیگ کو حکومتی جماعت مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم اور انصاف فرنٹ کو پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی۔ اسطرح پیپلز یونیٹی نے ایم کیو ایم اور ن لیگ کے اتحاد کو بھی شکست دی ہے۔

پیپلز لیبر بیورو پاکستان کے انچارج اور پی پی پی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چوہدری منظور احمد نے پی آئی اے ریفرنڈم میں پیپلز یونیٹی کی شاندار جیت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نومنتخب سی بی اے کے مرکزی صدر ہدایت اللہ خان، اسلام آباد بیس کے صدر رمضان لغاری، جنرل سیکرٹری سہیل مختار، لاہور کے صدر ساجد محمود گجر، جنرل سیکرٹری کاشف رانا اور پشاور کے صدر سیماب افغانی سمیت ملک بھر کے کامیاب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز یونیٹی کی یہ تاریخی کامیابی پیپلز پارٹی اور اس کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مزدور دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

دریں اثناء آج پولنگ ڈے کے موقع پر پیپلز لیبر بیورو سنٹرل پنجاب کے صدر سید نذر حسین شاہ، نائب صدر محمد اعجاز، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سجاد حسین ساجد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل راجہ پرویز اختر، سٹی صدر راجہ عبدالمجید، جنرل سیکرٹری راجہ عمران اور دیگر عہدیداران پیپلز یونٹی کی ٹیم کے ہمراہ راولپنڈی اسلام آباد اور لاہور کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر موجود رہے جہاں پیپلز یونیٹی کی متوقع جیت کے تناظر میں سارا دن جشن کا سماں رہا۔ پیپلز یونٹی کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی ایئرپورٹس جیئے بھٹو اور وزیراعظم بلاول کے نعروں سے گونج اٹھے مزدور راہنماؤں، کارکنوں اور ملازمین نے ایک دوسرے کو مبارک باد دی اور نومنتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے۔

تازہ ترین

January 3, 2025

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری کی اہلیہ کاانتقال

January 3, 2025

25 جنوری سے لاہور میں ورلڈ باکسنگ چمیئن شپ کا انعقاد ہو گا

January 3, 2025

ترنول میں امن و امان کی خراب صورت حال مقامی کاروبار کو بری طرح متا ثر کر رہی ہے،عبد الرحمن صدیقی

January 2, 2025

سیٹلائٹ ٹائون میں عاصم قیوم سنٹر کا شاندار افتتاح،صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی مہمان خصوصی تھے

January 2, 2025

“اڑان پاکستان” معاشی ترقی کی جانب ایک احسن قدم ہے, ایتھوپین سفیر

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر