کراچی(آئی ایم ایم)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے کامیابی سے چھوٹے طیاروں کو بڑے طیاروں کے اسٹینڈز پر پارک کردیا۔فلائٹ PA231 (A321-200) اور PF769 (A320-200) کو بالترتیب اسٹینڈ 06 اور 07 پر کامیابی سے پارک کیا گیا، اور اس دوران مسافر برج اور گراؤنڈ پاور یونٹ مکمل فعال رہے۔ یہ اقدام 9 میں سے 8 بڑے اسٹینڈز کو چھوٹے طیاروں کے لیے موزوں بناتے ہوئے آپریشنل لچک، کم ٹرن اراؤنڈ وقت، مسافروں کی سہولت، اور PAA کی آمدنی میں اضافے کا باعث بنے گا۔