اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی وزیراعظم کے ’ اڑان پاکستان‘ پروگرام کی مکمل حمایت

اسلام آباد(آئی ایم ایم) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے قائم مقام صدر عبدالرحمن صدیقی نے وزیراعظم شہباز شریف کے “اڑان پاکستان” پروگرام کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور اسے ملکی اقتصادی ترقی کے لئے بروقت اقدام قرار دیا ہے۔انہوں نے خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں (SOEs) کی نجکاری اور آؤٹ سورسنگ بارے بھی وزیراعظم کے بیان کی حمایت کی ہے تاکہ مالیاتی نقصانات کو کم کرنے اور پبلک سیکٹر میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جا سکیں۔

بدھ کو جاری ایک بیان میں عبدالرحمن صدیقی نے متعدد دیگر معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کی بھی فوری ضرورت کو اجاگر کیا ہے جن میں بڑھتے ہوئے قرضے، بے روزگاری، صنعتوں کی بندش، غیر حقیقی ٹیکس پالیسیاں، اور خصوصی اقتصادی زونز کے لیے ناکافی انفراسٹرکچر اور سہولیات شامل ہیں۔ انہوں نے بیوروکریٹک ریڈ ٹیپ کو ختم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا جو کاروبار کی ترقی کو روکتا ہے اور ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرتا ہے۔

انہوں نے اقتصادی پالیسیوں کی تشکیل میں کاروباری قیادت بالخصوص چیمبرز آف کامرس کی فعال شمولیت پر زور دیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ پالیسیاں عملی اور قابل عمل ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے برآمدی اہداف کو مؤثر طریقے سے حاصل کرنے کے لیے غیر ملکی مشنوں بالخصوص تجارتی مشیروں کو برآمدی اہداف تفویض کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔

بزنس کمیونٹی کی حمایت کے لیے آئی سی سی آئی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے قائم مقام صدر نے اس بات پر زور دیا کہ چیمبر نے ہمیشہ حکومت اور کاروباری اداروں کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں فعال کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آئی سی سی آئی مستقبل میں بھی اس اہم فریضے کو سرانجام دیتا رہے گا۔

قائم مقام سینئر نائب صدر ناصر محمود چوہدری نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول سرکاری ادارے اور نجی شعبے ملک کے معاشی استحکام اور خوشحالی میں کردار ادا کرتے ہوئے اڑان پاکستان اقدام کے مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کریں گے۔

تازہ ترین

January 3, 2025

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری کی اہلیہ کاانتقال

January 3, 2025

25 جنوری سے لاہور میں ورلڈ باکسنگ چمیئن شپ کا انعقاد ہو گا

January 3, 2025

ترنول میں امن و امان کی خراب صورت حال مقامی کاروبار کو بری طرح متا ثر کر رہی ہے،عبد الرحمن صدیقی

January 2, 2025

سیٹلائٹ ٹائون میں عاصم قیوم سنٹر کا شاندار افتتاح،صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی مہمان خصوصی تھے

January 2, 2025

“اڑان پاکستان” معاشی ترقی کی جانب ایک احسن قدم ہے, ایتھوپین سفیر

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر