اسلام آباد (آئی ایم ایم)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پی آئی اے کی پیپلز یونٹی کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ فتح محنت، اتحاد اور مزدور دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز یونٹی نے ہمیشہ قومی ادارے کے ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور ان کے فلاح و بہبود کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی کامیابی کارکنوں کی جدوجہد اور عوامی حمایت کا نتیجہ ہے، جو ادارے کی ترقی اور مضبوطی کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے پیپلز یونٹی کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اسی عزم اور جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات قومی اداروں کی بہتری اور ملازمین کی خوشحالی کے لیے اہم ہیں۔