راولپنڈی(آئی ایم ایم)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا زیرتعمیرسیف سٹی پراجیکٹ راولپنڈی کا دورہ۔آر پی اونے سیف سٹی کی بلڈنگ میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔سیف سٹی میں تعمیراتی کام بہت تیزی سے جاری ہیں جن کے مکمل ہوتے ہی سیف سٹی کو بہت جلد فعال کر دیا جائے گا۔آر پی او بابر سرفراز الپا نے کہا ہے کہ سیف سٹی مکمل فعال ہونے سے راولپنڈی میں جرائم کی روک تھام سمیت ٹریفک قوانین پر عمل درآمدمیں بھی مدد ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے راولپنڈی میں سیف سٹی کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لیے پراجیکٹ کا دورہ کیا، سیف سٹی پراجیکٹ پر موجود حکام نے آر پی او راولپنڈی کو جاری تعمیراتی کاموں پر تفصیلی بریف کیا،آر پی او نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سف سٹی پراجیکٹ پر تعمیراتی کاموں کوجلد مکمل کیا جائے،اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی کی بلڈنگ میں جاری کام بہت تیزی سے جاری ہیں جن کے مکمل ہوتے ہی سیف سٹی کو بہت جلد فعال کر دیا جائے گا،سیف سٹی مکمل فعال ہونے سے راولپنڈی میں جرائم کی روک تھام سمیت ٹریفک قوانین پر عمل درآمدمیں بھی مدد ملے گی۔