گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)کشمیر کالونی تھیڑی سانسی میں ترقیاتی کاموں کا شاندار آغاز کردیا گیا ۔جس کا افتتاح مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی و مانیٹرنگ انچارج ڈی ایچ کیو ہسپتال حاجی نواز چوہان نے فیتہ کاٹ کر کیا ۔ اس موقع پر عوامی خادم کشمیر کالونی ملک محمد عمرا ن،مرزا رضوان ، علی چیمہ،حاجی سجاد،چوہدری سعید گجر،مرزا اصغر بیگ،راحیل مغل،عمیر شاہ، مرزا بشارت،چوہدری مصطفی و دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی نواز چوہان ایم پی اے نے کہا کہ الیکشن میں حلقہ س کے عوام سے کئے وعدے پورے کر ینگے۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصو بے جاری ہیں الیکشن میں کئے تمام وعدے وفا کریں گے ،انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر قیادت حلقہ کو مثالی بنانے کا مشن جاری ہے ، عوام مسائل کی نشاندہی کریں، انشا اللہ حل کرائوں گا۔اس موقع پرکشمیر کالونی تھیڑی سانسی میں ترقیاتی کاموں کے لئے خصوصی کاوش کرنے والے عوامی خادم کشمیر کالونی ملک محمد عمرا ن نے کہا کہ کشمیر کالونی کے عوام کے لئے میرے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں ۔