کراچی(کرائم رپورٹ)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل حیدرآباد نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے شخص کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل حیدرآباد نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے اہلکار ظاہر کرکے فراڈ کرنے میں ملوث نوسرباز کو گرفتار کرلیا گیا گرفتار ملزم کی شناخت سجاد علی کے نام سے ہوئی ہے ترجمان ایف آئی کے مطابق ملزم کو حیدرآباد سے گرفتار کیا ملزم نے خود کو ایف آئی اے کا آفسر ظاہر کرکے شہری سے لاکھوں روپے ہتھیائے گرفتار ملزم نے جعلی مقدمہ ظاہر کرکے گرفتاری کے نام پر 3 لاکھ 40 ہزار روپے وصول کئے ملزم نے جھوٹے شواہد تیار کرکے شہری کو اپنے جال میں پھنسایا ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔