اسلام آباد(آئی ایم ایم) سربراہ مجلس وحدت المسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ کرم پارہ چنار کے لوگوں کو پاکستانی ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، کرم کا مسئلہ ترجیحی ہوتا تو 7 ماہ نہ لگتے،کراچی میں 6 سے 7 لوگوں کو گولیاں ماریں گئیں،ان کا جرم صرف مظلوم کے حق میں دھرنا دینا تھا،ہمارے دھرنے کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ہے ،نئے سال میں ہمیں زخمی اور لاشوں کے تحفے ملے،مظلوم کی حمایت میں نہیں بولیں گے تو ظالم مزید طاقتور ہو جائے گا،صوبائی حکومت فیل ہو چکی ہے ، وزیر اعلیٰ کے پی نااہل ہے، کے پی وزیر اعلیٰ، وزیراعظم اور سکیورٹی ادارے ہمارے سامنے جواب دہ ہیں،فرقہ واریت سے قوم کو بچانا چاہیے ،مگر پیپلز پارٹی لوگوں کو فرقہ واریت پر لا رہی ہے ۔
علامہ ناصر عباس نے ان خیلات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہم سب کا ہے ،نیشن پاور کے عناصر میں پاکستانیوں کی یکجہتی بہت اہم ہے اگر یکجہتی کم ہو تو دفاع کمزور ہوتا ہے،ہم کبھی بھی پاکستان میں نفرت اور تقسیم کی بات نہیں کرتے،پاکستان میں نیو ائیر نائیٹ منائی گی، کرم پارہ چنار کے لوگوں کو پاکستانی ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، کراچی میں 6 سے 7 لوگوں کو گولیاں ماریں گئیں،ان کا جرم صرف مظلوم کے حق میں دھرنا دینا تھا حکومتیں برداشت کرنے کے بجائے گولیاں مار رہی ہیں،بلاول بھٹو کو پتا ہے گولیاں مارنے سے کتنا دکھ ہوتا ہے،ہمارے یہ دھرنے کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ہے ،وزیر اعلیٰ کے پی نااہل ہے، ہمارے سامنے کے پی وزیر اعلیٰ وزیراعظم اور سکیورٹی ادارے جواب دہ ہیں، ہمیں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی جا رہی ہے آپ اسے فرقہ وارانہ لڑائی بنانا چاہتے ہیں،اگر کرم کا مسئلہ ترجیحی ہوتا تو 7 ماہ نا لگتے،بلاول بھٹو اپنے وزراء کو سمجھائیں ،بلاول بھٹو تحقیقات کروائیں کس نے گولیاں چلائیں ،ان کے خلاف ایکشن لیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پتا ہے آپ تحقیقات کروائیں گے ،نیا سال ہمارے لئے جنازے لے کر آیا ہے،ہم نے کہا کراچی میں راستے بند نہیں ہونے چاہئیں ، آپ نے علماء کے دھرنے پر دھاوا بولا،بعض علما کو دہشتگردی کے مقدمے میں جیل ڈال دیا، بچوں کو پکڑا ہوا ہے،نئے سال میں ہمیں زخمی اور لاشوں کے تحفے ملے، جو پاور میں ہیں وہ سب جواب دہ ہیں ، کوہاٹ میں جرگہ ہوا فریقین نے سائن بھی کر دئیے ہیں ، پہلے مری معاہدہ ہوا اس پر عمل نہیں ہوا،آپ وہاں سے پاکستان کے بیٹوں کو نکالنا چاہتے ہیں تو ملک کا دفاع کون کرے گا ، اگر اعتماد چاہتے ہیں تو معاہدے پر عملدرآمد ہونا چاہئے ، مائیں بہنیں پاکستان سمیت پوری دنیا میں احتجاج کر رہی ہیں،مظلوم کی حمایت میں نہیں بولیں گے تو ظالم مزید طاقتور ہو جائے گا،صوبائی حکومت فیل ہو چکی ہے ، رات کو جہاں پولیس سے اٹیک کروایا پہلے وہاں جا کر ملاقات کی ،سندھ گورنمنٹ وہاں فرقہ وارانہ مسئلہ بنا رہی تھی، فرقہ واریت سے قوم کو بچانا چاہیے ،مگر پیپلز پارٹی لوگوں کو فرقہ واریت پر لا رہی ہے ، ہم نے ہر جگہ مسئلہ پر آواز اٹھائی ، ہم نے ایک دن بھی سستی نہیں کی،بے نظیر شہید ہوئیں آج تک ان کے قاتل نہیں پکڑے گئے ،کراچی میں بے نظیر کے بھائی کو قتل کیا گیا قاتل نہیں پکڑے گئے۔