پشاور(آئی ایم ایم)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) وویمن ونگ یو ایس اے کی صدر نصرت لغاری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خواتین کے حقوق، پارٹی کے تنظیمی معاملات اور بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔نصرت لغاری نے خیبرپختونخوا میں وویمن امپاورمنٹ کے حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا کے مختلف اقدامات کو سراہا اور خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کے لیے مزید اقدامات کو ضروری قرار دیا ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نصرت لغاری کی خدمات کو سراہا اور یقین دلایا کہ صوبے میں خواتین کی ترقی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے پیپلز پارٹی کی خواتین ونگ کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کی شمولیت معاشرتی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خواتین سمیت معاشرے کے پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیئے کوشاں ہیں۔