پشاور(آئی ایم ایم)سابق رکن قومی اسمبلی ناصر خٹک نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال، خیبرپختونخوا میں امن کی صورتحال ، وفاق سے متعلق ترقیاتی منصوبوں، اور عوامی فلاح و بہبود کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی محکمہ جات سے متعلق صوبہ کو درپیش مسائل کے حل کے حوالہ سے وزیر اعظم پاکستان سے بھی ملاقات ہوئی ہے اس حوالہ سے جامع پالیسی ترتیب دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حقوق کے حصول کے حوالہ سے آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں کے مطابق اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ سابق ایم این اے ناصر خٹک نے کرم میں امن کے حوالہ سے گورنر کے قائدانہ کردار کوششوں اور اے پی سے کے انعقاد پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے کردار اور کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔