گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)سیٹلائٹ ٹائون میں عاصم قیوم سنٹر کا شاندار افتتا ح۔ تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی امیر اعلی عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر رفیق احمد مجددی تھے جنہوں نے فیتہ کاٹ کر اففتاح کیا اور خیرو برکت کے لئے خصوصی دعا کی اور کہا کہ ایمانداری،نیک نیتی سے کی گئی تجارت نیک عباد ت ہے،سچااور دیانتدار تاجر دنیا وآخرت میں سرخرو ہوگا،کاروبار میں ایمانداری،دیانتداری، نیک نیتی،سچائی کامیابی کا زینہ ہے ۔
انہوں نے عاصم قیوم سنٹر کے مالک حاجی عبدالقیوم اورحافظ عاصم قیوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عاصم قیوم سنٹر سیٹلائٹ ٹائون کی تعمیر اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں اور سیٹلائٹ ٹائون مارکیٹ میں کاروباری سنٹر قائم کر کے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے ہیں جوکہ قابل تحسین ہے۔اس موقع پر عاصم قیوم سنٹر کے مالک نے کہا کہ کاروباری مرکز سیٹلائٹ ٹائون مارکیٹ میں وسیع عریض جگہ پر تین منزلہ عاصم قیوم سنٹر کا کھلنا صارفین کیلئے ایک خوشخبری ہے جہاں کاروباری سرگرمیاںخردو فروخت کے لئے شہریوں کو زبردست سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ممتاز ماہر تعلیم شیخ زبیر سعید دیگر نے کہا کہ ہم عاصم قیوم سنٹر کے روشن مستقبل کیلئے دعا گو ہیں۔
افتتاحی تقریب میں سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر محمد عدنان ، ممتاز ماہر تعلیم شیخ زبیر سعید، جناح سائنس کالج کے ڈائریکٹرعمران علی بھنڈر ،حارث عاصم،محسن قیوم،معظم قیوم، محمد سفیان اور سعودی عرب سے آئے ہوئے محمد سرفراز سمیت ممتاز سیاسی سماجی ،کاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر عاصم قیوم سنٹر کے مالک حاجی عبدالقیوم اورحافظ عاصم قیوم نے افتتا حی تقریب میں شرکت کرنے والی کاروباری و د یگر شخصیات کا شکریہ ادا کیا.