اسلام آباد (آئی ایم ایم) سابق چیئرمین سینٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری کی اہلیہ کاانتقال، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماٶں کی نماز جنازہ میں شرکت، مسیحی برادری، پاسٹرزسیاسی و سماجی شخصیات کااظہار تعزیت ۔ غم کی اس گھڑی میں ہم سید نیئر حسین بخاری۔ سید سبط الحیدر بخاری کیساتھ ہیں۔ نماز جنازہ میں مرکزی قائدین وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر،راجہ پرویز اشرف،چوہدری منظور،ندیم افضل چن،مہتاب خان،خالد نواز بوبی،عامر فدا پرچہ،زمرد خان، ضلعی صدرراجہ شکیل عباسی ایڈوکیٹ،سجادہ نشین بری امام پیر علی گیلانی ، افتخار شہزادہ،راجہ شاہد محمود پیپو،مرکزی مسیحی رہنما راشد چوہان،پاسٹرزاہد اقبال۔پاسٹر آصف۔پاسٹر شکیل مسیحی رہنماٶں اور دیگرنےبھی شرکت کی۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کی اہلیہ سید جرارحیدر بخاری کی والدہ اور سید سبط الحیدر بخاری کی بھابی کے انتقا ل پرنماز جنازہ میں شرکت کے بعد اظہارِافسوس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مرکزی مسیحی رہنما راشد چوہان نے کہاہےاللہ تعالیٰ مرحومہ کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے،مرحومہ کے لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں نیئر حسین بخاری اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ان رہنماوں نےمزید کہا کہ رنج و الم کے اس وقت میں ہم لواحقین کیساتھ ہیں۔