اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا یوم حق خودارادیت کشمیر کے موقع پر پیغام

اسلام آباد(آئی ایم ایم)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یوم حق خودارادیت کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حق خودارادیت کسی بھی قوم کا بنیادی حق ہے۔ کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے اس حق کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ یوم حق خودارادیت کشمیری عوام کے اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم شدہ اپنے ناقابل تنسیخ حق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیری عوام کو استصوابِ رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حق کی حمایت میں قرارداد منظور کی تھی۔ تاہم، سات دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ان قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے فاشسٹ ہتھکنڈے اپناتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے کشمیری عوام کے حق پر شب خون مارا، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ بھارتی حکومت کا جبر اور ظلم کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی تحریک کو کمزور نہیں کر سکتا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اقوامِ عالم پر زور دیتا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے جائز مطالبے کو تسلیم کریں۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پرامن حل وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے تمام علاقائی اور عالمی فورمز پر اپنی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

تازہ ترین

January 6, 2025

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ ہمارے لیے ایک بہترین نمونہ ہے، امیر خلیفہ چورہ شریف

January 6, 2025

حضور نبی اکرم ۖ کی محبت امت کا مشترکہ اثاثہ ہے، رسول اللہ ۖ کی محبت مسلمان کی متاع حیات اور ایمان کی ا ساس ہے

January 6, 2025

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

January 6, 2025

آئی سی سی آئی ملکی ترقی کیلئے طویل مدتی اور جامع اقتصادی پالیسی ترتیب دی جائے،عبد الرحمن صدیقی

January 6, 2025

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات، پیغام پاکستان فتاوی جات پر گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر