پشاور (آئی ایم ایم)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وفد نے ملاقات کی وفد میں سابق ضلع ناظم۔ڈویژنل جنرل سیکرٹری عزیز اللہ خان علی زئی ، پیپلز لائرز فورم کے راہنماء احمد علی ایڈوکیٹ ، حشمت نواز سدوزئی ایڈوکیٹ ، ضلعی جنرل سیکرٹری ملک عابد اعوان ایڈوکیٹ شامل تھے ، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی راہنماء ابرار سعید سواتی ، ہلال احمر خیبرپختونخوا کے وائس چیئرمین فرزند علی وزیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں پارٹی کی تنظیم سازی اور علاقائی مسائل پر گفتگو کی گئی وفد نے ڈیرہ اسماعیل خان کے دیرینہ عوامی مسائل چشمہ لفٹ کینال ، ڈیرہ اسماعیل خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ ، ڈیرہ اسماعیل خان ، ڈیرہ غازی خان سڑک کے دو رویہ کرنے ، پاسپورٹ دفتر کی تزئین و آرائش جدید سہولیات کی فراہمی ، گیس کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ میں نئے ٹی بی ایس کی کے حوالہ سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ علاقہ کی ترقی ہمیشہ ہماری ترجیحات میں شامل رہی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا کریڈٹ عوام کو سہولیات کی فراہمی رہا ہے ہمارے ترقیاتی منصوبوں پر عوام دشمن سیاستدان اپنی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ لفٹ کینال اور ائیرپورٹ کے تعمیراتی کام کا جلد ہی افتتاح کردیا جائے گا.