گوجرانوالہ( آئی ایم ایم) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوکا97واں یوم پیدائش آج بروز اتوار انتہائی عقیدت و احترام اور نظریاتی جوش و خروش سے منایا جائیگا ۔ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش کی مناسبت سے پیپلز پارٹی ملک بھر میں کیک کاٹنے کی تقریبات کا انعقاد کریگی جبکہ گوجرانوالہ میں پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے زیراہتمام قا ئد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو کی 97 ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب, 5 جنوری بروز اتوار 2 بجے امیدوار قومی اسمبلی این اے 78 طارق محمود مغل کے آفس ٹرسٹ پلاز ہ گوجرانوالہ میں منعقد ہوگی ۔تقریب میں پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے عہدیداران و کارکنان ذیلی تنظیموں کے عہدیداران و کارکنان ٹکٹ ھولڈر قومی و صوبائی اسمبلی شرکت کریں گے۔پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سند ھو،امیدوارقومی اسمبلی na78طارق محمود مغل نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا یوم ولادت بھرپور انداز میں منائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ قوت ہے۔ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے عوام دوست فلسفہ سیاست ہماری قومی جدوجہد کا نشان منزل ہے۔ صدر آصف علی زرداری پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیاسی امور کی چیئرپرسن فریال تالپور کی قیادت میں قومی وقار عوامی مفادات کیلئے ہر مشکل حالات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔