صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 97 ویں یوم پیدائش ، 5 جنوری 2025، کے موقع پر پیغام

اسلام آباد(آئی ایم ایم) آج ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 97 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اُس وژنری رہنما کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس نے پاکستان کی تقدیر بدلی اور بے آوازوں کی آواز بنے۔ وہ بے مثال ذہانت، حوصلے اور کرشماتی شخصیت کے حامل سیاستدان تھے اور ان کی میراث قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیں 1973 کا آئین دیا، جو ہمارا پہلا متفقہ طور پر منظور شدہ آئین تھا، جس نے پارلیمانی، جمہوری اور وفاقی طرز حکومت کی بنیاد رکھی۔ وہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے معمار تھے، جو ہماری خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ میں کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔

ان کی قیادت میں پاکستان نے چین اور دیگر کئی دوست ممالک کے ساتھ خارجہ تعلقات کو مضبوط کیا جس سے آج تک ہمارا ملک مستفید ہو رہا ہے۔ انہوں نے صنعتی اور تکنیکی شعبے کو ترقی دی۔ اُنہوں نے روسی تعاون سے کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز کا قیام عمل لایا اور ہماری دفاعی صنعت کو ترقی دی جس سے ہماری دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا۔ یہ ان کی مدبرانہ حکمت عملی کی وجہ سے ہی ممکن ہوا کہ پاکستان نے 1974 میں اسلامی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کی، جس میں مسلم دنیا کے رہنماؤں کو امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور تعاون کو بڑھانے کے لیے اکٹھا کیا گیا۔ ان کی کوششوں نے ترقی پذیر ممالک اور اسلامی دنیا میں پاکستان کے قائدانہ کردار کو تقویت بخشی۔

شہید بھٹو نے پسماندہ افراد کو بااختیار بنانے اور معاشی تفاوت کو ختم کرنے پر بھی توجہ دی۔ ان کی زرعی اصلاحات اور مزدوروں اور کارکنوں کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات نے نہ صرف لاکھوں لوگوں کو عزت بخشی بلکہ ان کی زندگیاں بھی بدل دیں۔ ان کے معاشی اقدامات، جیسے کہ بڑے اداروں کی تشکیل اور تعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچے کی توسیع نے ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھی۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جیسے ادارے اور فنی تعلیم پر توجہ علم تک سب کو رسائی دینے کے عزم سے ہی ممکن ہوئی۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو جمہوریت کے داعی تھے، آمریت اور جبر کے خلاف ثابت قدم رہے۔ اپنے اصولوں پر سمجھوتہ کرنے کے بجائے پھانسی کے پھندے کا سامنا کرتے ہوئے اُن کی قربانی نے شہید بھٹو کو مزاحمت اور استقامت کی شمع کے طور پر امر کر دیا۔جیسا کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کا یوم پیدائش منا رہے ہیں، تو آئیے ہم جمہوریت، مساوات اور سماجی و اقتصادی انصاف کے ان کے نظریات کے لیے اپنے عزم کی تجدید کریں۔ ترقی پسند، خودمختار، اور جامع پاکستان کا ان کا خواب آج پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

ہمیں ایک ایسے پاکستان کی تعمیر کے ان کے مشن کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے جہاں عوام کا راج ہو اور جہاں ہر شہری کو یکساں مواقع میسر ہوں۔آئیے ان کے وژن سے قوت حاصل کریں اور ملک کو موجودہ چیلنجز سے نکالنے اور پاکستان کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے مل کر کام کریں۔

تازہ ترین

January 6, 2025

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ ہمارے لیے ایک بہترین نمونہ ہے، امیر خلیفہ چورہ شریف

January 6, 2025

حضور نبی اکرم ۖ کی محبت امت کا مشترکہ اثاثہ ہے، رسول اللہ ۖ کی محبت مسلمان کی متاع حیات اور ایمان کی ا ساس ہے

January 6, 2025

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

January 6, 2025

آئی سی سی آئی ملکی ترقی کیلئے طویل مدتی اور جامع اقتصادی پالیسی ترتیب دی جائے،عبد الرحمن صدیقی

January 6, 2025

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات، پیغام پاکستان فتاوی جات پر گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر