صدر آصف علی زرداری کا یوم ِحق ِخود اِرادیت پر پیغام

اسلام آباد (آئی آئی ایم)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے غیر قانونی طور پر بھارتی زیرتسلط جموں و کشمیر کے عوام کو ان حق سے محروم رکھا ہوا ہے اور انہیں جبر، تشدد اور بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے، بین الاقوامی برادری، خاص طور پر اقوام ِمتحدہ کشمیری عوام سے کئے گئے وعدے کی تکمیل اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق ِخود ارادیت دلانے کی ذمہ دار ہے، عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکے۔یوم ِحق ِخود اِرادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ آج دنیا بھر کے کشمیری اقوامِ متحدہ کے کمیشن برائے ہندوستان اور پاکستان کی جانب سے منظور کردہ قرارداد کی 76 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

اس قرارداد میں تنازعہ جموں و کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی سرپرستی میں ایک جمہوری انداز سے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ یہ قرارداد عالمی قوانین اور انسانی حقوق کے معاہدوں کے مطابق کشمیریوں کے ناقابل ِتنسیخ حق ِخودارادیت کا اعادہ کرتی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ امر باعثِ افسوس ہے کہ بھارت نے گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے غیر قانونی طور پر بھارتی زیرتسلط جموں و کشمیر کے عوام کو اس حق سے محروم رکھا ہوا ہے اور انہیں جبر، تشدد اور بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔ 5 اگست 2019 سے بھارت ایسے اقدامات کر رہا ہے جن کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کے آبادیاتی اور سیاسی ڈھانچے کو بدلنا ہے تاکہ کشمیریوں کو اُن کے اپنے ہی وطن میں بے اختیار کیا جا سکے۔ اِن مظالم کے باوجود کشمیری عوام کا جذبہ اٹوٹ ہے اور ان کی جدوجہد ِآزادی کو دبایا نہیں جا سکتا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ہر سال “عوام کے حق خود ِارادیت کے عالمی حصول ” پر ایک قرارداد منظور کرتی ہے جو جبری قبضے کے حالات میں رہنے والے لوگوں کی حالت ِزار اور حقوق کی طرف بین الاقوامی توجہ مبذول کراتی ہے۔ بین الاقوامی برادری، خاص طور پر اقوام ِمتحدہ، اس وعدے کی تکمیل اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق ِخود ارادیت دلانے کی ذمہ دار ہے۔ میں آج عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکے۔ صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق بہادر کشمیری عوام کی منصفانہ جد و جہد اور حق ِخودارادیت کے حصول میں ان کی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

تازہ ترین

January 6, 2025

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ ہمارے لیے ایک بہترین نمونہ ہے، امیر خلیفہ چورہ شریف

January 6, 2025

حضور نبی اکرم ۖ کی محبت امت کا مشترکہ اثاثہ ہے، رسول اللہ ۖ کی محبت مسلمان کی متاع حیات اور ایمان کی ا ساس ہے

January 6, 2025

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

January 6, 2025

آئی سی سی آئی ملکی ترقی کیلئے طویل مدتی اور جامع اقتصادی پالیسی ترتیب دی جائے،عبد الرحمن صدیقی

January 6, 2025

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات، پیغام پاکستان فتاوی جات پر گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر