اسلام آباد(آئی ایم ایم)راجہ خرم نواز نے اپنے حلقہ این اے 48 اسلام آباد میں سہالہ کی چک موہری رابطہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔منصوبے پر 4 کروڑ سے زائد لاگت آئے گی۔تقریب سنگ بنیاد میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کرانے پر راجہ خرم نواز کا شکریہ ادا کیا.تقریب سے خطاب میں راجہ خرم نواز نے سہالہ جلسہ کے منتظمین کو سراہا الیکشن 2024ء کے بعد یہ اسلام آباد کا پہلا بڑا عوامی اجتماع ہے.ایک ارب سے زائد کے منصوبے حلقہ 48 میں شروع کرنے جا رہے ہیں ،راجہ خرم نواز نے کہا اس سرد موسم میں اتنی بڑی تعداد میں عوام کا نکلنا قابل تحسین ہے۔
علاقائی پسماندگی کا خاتمہ اور آپ کو بنیادی وسائل کی فراہمی میری سیاست کا محور ہے،راجہ خرم نواز نے کہا وفاقی وزیر منصوبہ بندی جناب احسن اقبال کے تعاون سے ہم تینوں اراکین قومی اسمبلی اسلام آباد کو جلد ایک تاریخی حیثیت دینے کے لئے کوشاں ہیں ۔آئندہ بجٹ کے لئے آپ سب کی مشاورت سے مزید ترقیاتی منصوبوم سے حلقہ کے مسائل کو حل کریں گے ،راجہ خرم نواز نے کہا آپ سے کئے ہر وعدے کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آن پہنچا ہے۔
ہر یونین کونسل میں خود جا کر تمام ترقیاتی سکیموں کا افتتاح کروں گا،راجہ خرم نواز نے کہا کہ تاریخی جلسہ منعقد کرنے پر اہل سہالہ و گردونواح خصوصا سہالہ ٹیم راجہ سلیمان،خواجہ بشیر،خواجہ نوید،چوہدری بابر رشید اور تمام شرکاء کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں .