آئی سی سی آئی ملکی ترقی کیلئے طویل مدتی اور جامع اقتصادی پالیسی ترتیب دی جائے،عبد الرحمن صدیقی

اسلام آباد(آئی ایم ایم)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے قائم مقام صدر عبدالرحمن صدیقی نے ملکی معیشت بالخصوص صنعتی اور تجارتی ترقی میں کاروباری برادری کے اہم کردارکو اجاگر کیا ہے اور کہا ہے کہ کاروباری برادری ملکی معاشی بہبود کے لیے تندہی سے کام کرنے کے لیے پرعزم ہے جس کا مقصد ٹیکسوں میں حصہ ڈال کر غیر ملکی قرضوں پر ملک کا انحصار کم کرنا ہے اوربدلے میں کمیونٹی صرف تعاون، احترام، اور کاروبار کرنے کے لیے سازگار ماحول کی توقع رکھتی ہے۔ سوموار کو جاری کیے گےایک بیان میں عبد الرحمن صدیقی نے خاص طور پر موجودہ ناہموار ٹیکس نظام کو تنقید کا نشانہ بنایا جو کاروباری اداروں پر بھاری بوجھ ہے۔ انہوں نے بلاجواز ٹیکس نوٹسز، چھاپوں اور جرمانے کے ذریعے ہراساں کیے جانے کے معاملے کو بھی اجاگر کیا جس سے کاروباری افراد کا اعتماد ختم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس اور قابل اعتماد انفراسٹرکچر تک رسائی ایک اہم چیلنج بنی ہوئی ہے جو کاروباری سر گرمیوں کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ حکومتی اقتصادی پالیسیوں میں عدم مطابقت بھی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کرتی ہے جسکی وجہ سے کاروباری افراد سرمایہ کاری کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔

عبد الرحمن صدیقی نے کاروباری برادری کی معاشی پالیسیوں کی تشکیل میں عدم شمولیت پر بھی تشویش کا اظہار کیا جو اس کے اعتماد کو مزید مجروح کرنے کا باعث بن رہی ہے۔ انہوں نے سیاسی استحکام اور طویل مدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت پر زور دیا جو نئی صنعتوں کے قیام کو فروغ دے سکیں، روزگار کے مواقع پیدا کر سکیں، اضافی محصولات پیدا کر سکیں اورغیر ملکی قرضوں پر انحصار کم کر سکیں۔

آئی سی سی آئی کے قائم مقام نائب صدر ناصر محمود چوہدری نے نئے کاروبار کو پھلنے پھولنے میں مدد کے لیے کم شرح سود والے قرضوں تک رسائی اور ٹیکس میں چھوٹ کی ضرورت پر زور دیا۔ آئی سی سی آئی کے قائم مقام صدر اور قائم مقام سینئر نائب صدر دونوں نے معاشی ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لیے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

تازہ ترین

January 6, 2025

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ ہمارے لیے ایک بہترین نمونہ ہے، امیر خلیفہ چورہ شریف

January 6, 2025

حضور نبی اکرم ۖ کی محبت امت کا مشترکہ اثاثہ ہے، رسول اللہ ۖ کی محبت مسلمان کی متاع حیات اور ایمان کی ا ساس ہے

January 6, 2025

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

January 6, 2025

آئی سی سی آئی ملکی ترقی کیلئے طویل مدتی اور جامع اقتصادی پالیسی ترتیب دی جائے،عبد الرحمن صدیقی

January 6, 2025

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات، پیغام پاکستان فتاوی جات پر گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر