میر سعید جان لانگو کی سابق وفاقی وزیر دفاع سابق سیکرٹری دفاع اور سابق کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعیم لودھی سے ملاقات

اسلام آباد(آئی ایم ایم) بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی36 قلات سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار سردار زادہ میر سعید جان لانگو کی سابق وفاقی وزیر دفاع سابق سیکرٹری دفاع اور سابق کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعیم لودھی سے ملاقات، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی،سردار زادہ میر سعید جان لانگونےلیفٹیننٹ جنرل نعیم لودھی کو علاقے میں اب تک ہونے والے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریف کیا ان کاکہنا تھا کہ ہمارا علاقہ پسماندہ ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے اسکی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے، عام لوگوں میں رہ کران کے مسئلے مسائل حل کر انااولین ترجیح ہے، اپنے علاقے میں بہت سارے زچہ و بچہ سنٹر ، سڑکیں اور بچوں اور بچیوں کیلئے سکولزقائم کرنے کا ارادہ ہے جبکہ اپنی جیب سے کافی کام کروائے ہیں۔

اس سلسلے کو مزید آگے لے کر جانا چاہتا ہوں،میری خواہش ہے کہ اپنے علاقے کو پسماندگی سے نکال کرترقی کی شاہراہ پر ڈال دوں، نوجوانوں کیلئے روزگار کا بندوبست کرنا چاہتا ہوں تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر ملک کے کارآمد اور مفید شہری بن سکیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ گوادر پورٹ کے آپریشنل ہونے سے نہ صرف صوبے کی قسمت بدل جائے گی بلکہ اس سے ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے وہ وقت دور نہیں جب قلات سمیت پورا بلوچستان ترقی کرے گا اور عوام خوشحال ہونگے،اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل نعیم لودھی نے سردار زادہ میر سعید جان لانگوکے عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کو انکی طرح کے مخلص لوگوں کی اشد ضرورت ہےتاکہ علاقے کو ترقی دی جا سکے۔

تازہ ترین

January 8, 2025

سینیٹ قائمہ جائزہ کمیٹی برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق کا اجلاس

January 8, 2025

گورو گوبند سنگھ جی مہاراج کے جنم دن کی مناسبت سے کوئٹہ میں ایک سیمینار کا انعقادکیا گیا

January 8, 2025

میر سعید جان لانگو کی سابق وفاقی وزیر دفاع سابق سیکرٹری دفاع اور سابق کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعیم لودھی سے ملاقات

January 8, 2025

دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو معاشرے میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، فیصل کریم کنڈی

January 8, 2025

ینی تعمیراتی کمپنی اوورسیز ریریزنٹیٹیو آفس یونن کے ڈائریکٹر لی پنگ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر