ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے ازبکستان کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (آئی ایم ایم)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے ازبکستان کے سفیر علیشیر تختائیف نے ملاقات کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ازبک سفیر کو پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہا۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے ۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ازبکستان خطے میں پائیدار امن اور ترقی کے مشترکہ ویژن کے حامل ہیں۔

ملاقات میں تجارتی، پارلیمانی اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے ایک قابل عمل روڈ میپ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دینے کے ساتھ ساتھ پارلیمانی سطح پر رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے اور وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک یکساں ثقافت اور قدریں رکھتے ہیں، جو تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مددگار ہوں گی۔ سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے تجارتی روابط مزید بہتر ہونے کی امید ہے۔

ازبک سفیر علیشیر تختائیف نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی حجم اس وقت 400 ملین ڈالر ہے، جسے مشترکہ کوششوں سے مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے خطے میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے تعاون پر زور دیا۔ازبک سفیر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو دورہ ازبکستان کی دعوت دی اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے متوقع دورہ ازبکستان کے حوالے سے بتایا کہ اس دورے میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے، جو دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔

ڈپٹی چیئرمین سینٹ سے سیدال خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا دورہ ازبکستان دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات میں پارلیمانی دوستی گروپس کا کردار انتہائی اہم ہے پاکستان اور ازبکستان نے مختلف عالمی فورمز پر ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے۔ پاکستان اور ازبکستان دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پر عزم ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ازبک پارلیمان، عوام اور حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعاون خطے کے لیے مثبت نتائج لائے گا۔

تازہ ترین

January 9, 2025

ممتاز فرید نرتوپا نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی

January 9, 2025

پناہ کا این سی ڈیز کو قابو کرنے کے لیے تھنک ٹینک میٹنگ کا انعقاد

January 9, 2025

قومی زرعی تحقیقاتی مرکز، اسلام آباد میں “تصدیق شدہ آلو کے بیج کی پیداوار” پر تربیتی پروگرام

January 9, 2025

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے ازبکستان کے سفیر کی ملاقات

January 9, 2025

معاشی ترقی کے لیے انڈسٹری- اکیڈمیا مضبوط تعاون ضروری ہے،وجیہہ قمر

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر