اسلام آباد (آئی ایم ایم)برطانیہ آکسفورڈ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ممتاز فرید نرتوپا نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخواہ میں امن امان کی صورتحال کے علاوہ صوبہ میں وومن امپاورمنٹ ، یوتھ انگیجمنٹ قیام امن اور صوبے کا سافٹ امیج روشن کرنے کے لیے کھلاڑیوں اور دیگر شعبہ جات کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا گورنر فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ خیبر پختون خواہ میں باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں ہے ان کی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختون کا سافٹ امیج روشن کرنا پاکستان کے سافٹ امیج کو مزید بہتر بنائے گا ممتاز فرید نرتوپا نے گورنر خیبر پختون خواہ کی کاوشوں اور کوششوں کو سراہا انہوں نے کہا کہ گورنر خیبر پختون خواہ کی جانب سے گورنر ہاؤس میں بین المذہب ہم اہنگی بین المسالک یکجہتی کے فروغ کے حوالے سے جو اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وہ بھی لائق ستائش ہیں انہوں نے گورنر خیبر پختون خواہ کو برطانیہ دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی۔