گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)ینگ لائیر ملک ارحم نور اعوان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اورملک منیب اعوان نے ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے الیکشن میں صدر کے امیدوار عرفان یوسف رائے ایڈووکیٹ نائب صدر کے امیدوار محمد عرفان رفیق ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری کے امیدوار راجہ عبدالمقیت خاں ایڈووکیٹ اور دیگر امیدواران کی مکمل حمایت اور سپورٹ کا اعلان کردیا یہ اعلان انہوں نے مقامی ہوٹل میں اپنی طرف سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر کیا ۔جوائنٹ سیکرٹری کے امیدوار فخر عباس حیدر ایڈووکیٹ ، امیدوار فنانس سیکرٹری شیزا امجد رانا، امیدوار ایڈیٹر میاں فرجاد حسین نے شرکت کی اور خطاب کرتے ہو ئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہمارا الیکشن لڑنے کا مقصد وکلا برداری کے مسائل کو اولین بنیاد وں پرحل کرنا ہے بار اور بینچ کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
تقریب سے ینگ لائیر ملک ارحم نور اعوان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، ملک منیب اعوان سیاسی و سماجی شخصیت،انجمن طلبا اسلام ATI کے راہنما محمد شازب چٹھہ نے بھی خطاب کیا اور اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔تقریب میں اعتزاز احسن چیمہ ایڈووکیٹ ،ابوبکراعجاز ورک ایڈووکیٹ ،یحی امتیاز ورک ایڈووکیٹ ،رانا رومان مقیت ایڈووکیٹ ،حافظ حسان ایڈووکیٹ ،مبین احمد ایڈووکیٹ ،اور بار کے دیگر معزز وکلا نے بھی شرکت کی ۔