اسلام آباد(آئی ایم ایم)صدر مملکت آصف علی زرداری کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کاروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین۔صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشنز کے دوران 5 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔صدر مملکت کا ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ۔
صدر مملکت کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں۔پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔