چوہدری سالک حسین سے مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی

اسلام آباد(آئی ایم ایم)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین سے مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دنیا میں مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رحجان ، دہشت گردی، فرقہ واریت کے خاتمے، قیام امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان اور مصر تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں جو کئی جہتوں پر محیط ہیں اور ہمیں اپنی نئی نسل کو اپنے تاریخی ورثے سے روشناس کرانا ہے، آج مسلم ممالک جن چیلنجز اور حالات سے گزر رہے ہیں اس میں ضرورت ہے کہ مذہبی ہم آہنگی و رواداری اور وحدت کو فروغ دیا جائے، دنیا میں قیام امن کیلئے مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی اشد ضرورت ہے، برداشت اور احترام کا رویہ اسلامی تعلیمات کا لازمی جزو ہے،پاکستان اور مصر کو بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے کے ذریعے دنیا میں مذہبی ہم آہنگی، امن اور برداشت کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، ملاقات میں پاکستان اور مصر کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر اعظم نذیر آیاد نے کہا کہ امت مسلمہ کو دہشتگردی کے خطرات کا سامنا ہے جس کے تدارک کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کو اپنے علماء کو مصر بھیجنا چاہیے تاکہ وہ دنیا کی قدیم ترین درسگاہوں میں سے ایک کے تجربات اور تعلیمات سے مستفید ہو سکیں، عصری تعلیمات کے فروغ کیلئے جامعہ الازہر کا پاکستان میں کیمپس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے جامعہ الازہر کا پاکستان میں کیمپس کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور اس ضمن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

ملاقات میں پاکستان اور مصر کے مابین انتہا پسندی و شدت پسندی کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں مصر کے سفیر ڈاکٹر احاب عبدالحمید، سیکریٹری وزارت مذہبی امور ذولفقار حیدر اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹر عطاء الرحمن بھی موجود تھے۔

تازہ ترین

January 11, 2025

حکومتِ سندھ کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے نوتعمیرشدہ فیز ون کی افتتاحی تقریب

January 11, 2025

چوہدری سالک حسین سے مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی

January 11, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ساتویں پاکستان ایڈیبل آئلز کانفرنس کا کراچی میں افتتاح کیا

January 10, 2025

پاکستان میں 61 فیصد کاروباری اداروں کے لیے ڈیٹا پروٹیکشن ایک اہم چیلنج

January 10, 2025

جام کمال خان کا سیول میں کورین سرمایہ کاروں کے اعزاز میں عشائیہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر