اسلام آباد(آئی ایم ایم)صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 22 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین.صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا. صدر مملکت کی جانب سے ضلع خیبر میں تخریب کاری کی کارروائیوں کے جواب میں خوارج کے خلاف فورسز کی کامیاب کاروائیوں کی تعریف.
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مختلف کاروائیوں میں 22 دہشت گرد ہلاک، 18 زخمی کرنا سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کامیاب کاروائیاں کرنا خوش آئند ہے۔دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔ صدر مملکت کا فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار ۔