اسلام آباد(آئی ایم ایم)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سلطنت عمان سے آئے پاکستانی نژاد سوشل ویلفیئر کے رضاکار اور امریکن ریڈ کراس لائف سیونگ ایوارڈ کے حامل، اور جی سی سی کے واحد نمایاں شخصیت اور بی بی سی کے زیرِ اہتمام غربت کے خاتمے کے حوالے سے مشہور سماجی کارکن شاندار بخاری نے ملاقات کی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کے ساتھ مختلف سماجی اور فلاحی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا، جن میں غربت کے خاتمے، عوامی بہبود کے منصوبے، اور دونوں ممالک کے درمیان سماجی و اقتصادی تعاون کی اہمیت شامل تھی۔
انہوں نے خیبرپختونخوا میں وویمن امپاورمنٹ ، یوتھ انگیجمنٹ اور خیبرپختونخوا کا سافٹ امیج روشن کرنے کے حوالہ سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا ، وفد میں سلطنت عُمان میں تعینات پاکستان کے سابق سفیر ڈاکٹر عمران علی چوہدری اور کاروباری شخصیت عمران صدیقی بھی شامل تھے۔