اسلام آباد(آئی ایم ایم)صدر آصف علی زرداری کو وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے محتسب کی سالانہ رپورٹ 2024 ء پیش کر دی۔وفاقی ٹیکس محتسب نے صدر مملکت کو سال 2024 ء میں محتسب کی کارکردگی بارے بھی بتایا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2024 میں ریکارڈ 13،506 شکایات درج کی گئی۔درج شکایات میں سے گزشتہ سال 12،914 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔سال 2021 ء میں ڈاکٹر آصف محمود جاہ کے چارج سنبھالتے وقت شکایات کی تعداد صرف 2،816 تھی۔ سال 2024 ء میں ٹیکس گزاروں کو ٹیکس ریفنڈ کی مد میں 22.79 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا۔گزشتہ سال وفاقی ٹیکس محتسب نے سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات بھی بڑی تعداد میں حل کیں۔