اسلام آباد (آئی ایم ایم)دربار تونسہ شریف کے سجادہ نشین معروف روحانی شخصیت حضرت پیر خواجہ نصر المحمود نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ، ملاقات میں امن کے قیام ، رواداری برداشت اور بین المسالک ہم آہنگی کے قیام کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس پشاور میں آل پاکستان مشائخ کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے جلد ہی اسکے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا ، پیر خواجہ نصر المحمود نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی کاوشوں اور انکے اقدامات کو سراہا اور اسے نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پاکستان کے لیئے اور مند اور انتہائی ضروری قرار دیا.