وزیرِ اعظم کی موسمیاتی تبدیلی کی معاون کی جنوبی سوڈان کے پارلیمانی وفد کو پائیدار ترقی کے اہداف( ایس ڈی جیز) پر بریفنگ

اسلام آباد(آئی ایم ایم)وزیرِ اعظم کی موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید عالم سے جنوبی سوڈان کے پارلیمانی وفد کی ملاقات۔یہ ملاقات ایس ڈی جیز سیکریٹریٹ میں ہوئی، جس میں وفد کی قیادت نائب اسپیکر نیتھانیل اویٹ پییرینو نے کی۔

وزیر اعظم کی موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید عالم نے جنوبی سوڈان کے پارلیمانی وفد کو پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے بارے میں بریفنگ دی۔ رومینہ خورشید نے وفد کو بتایا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے، جو 2015 میں اقوام متحدہ کی جانب سے وضع کیے گئے، 17 عالمی مقاصد ہیں، جن کا مقصد دنیا میں پائیدار، منصفانہ اور پرامن ترقی کو فروغ دینا ہے۔

رومینہ خورشید نے ان اہداف کی اہمیت پر زور دیتے ھوئے کہا کہ یہ صرف پائیدار ترقی کے حصول کے بارے میں نہیں ہیں بلکہ اس بات کو یقینی بنانے کے بارے میں ہیں کہ تمام ممالک، چاہے ان کا سائز یا معاشی حیثیت کچھ بھی ہو، کے پاس اپنے عوام کی فلاح و بہبود اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے ذرائع ہونے چاھیں۔انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر فوری اور مشترکہ کارروائی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ موسمیاتی خطرات کو کم کرنے کے لیے عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔

رومینہ خورشید نے کہا کہ پاکستان اور جنوبی سوڈان دونوں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے انتہائی حساس ہیں اور دونوں ممالک پانی کی کمی، شدید موسمی حالات، زرعی مسائل اور حیاتیاتی تنوع کے نقصان جیسے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
جنوبی سوڈان کے نائب اسپیکر نیتھانیل اویٹ پییرینو نے موسمیاتی کارروائی اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک عالمی تجربات سے سیکھنے کا خواہش مند ہے۔

رومینہ خورشید عالم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی کے چیلنجز سے نمٹنے میں اپنے عالمی شراکت داروں کی مکمل حمایت پر یقین رکھتا ھے ۔

تازہ ترین

January 21, 2025

وزیرِ اعظم کی موسمیاتی تبدیلی کی معاون کی جنوبی سوڈان کے پارلیمانی وفد کو پائیدار ترقی کے اہداف( ایس ڈی جیز) پر بریفنگ

January 21, 2025

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی صاحب سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے وفد کی ملاقات

January 21, 2025

اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے فیصلہ سازی میں کاروباری برادری کو شامل کرنا ضروری ہے، ناصر قریشی

January 21, 2025

حضرت پیر خواجہ نصر المحمود نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی

January 21, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے 47ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی