اسلام آباد(آئی ایم ایم) جمعت علماء اسلام پاکستان کےقلات کےجنرل سیکرٹری اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 36-PB سے امیدوارسردار زادہ میر سعیدخان لانگو نےانتخابات کیلئے کارنر میٹنگز کا انعقاد کرنا شروع کر دیا،اس حوالے سے اپنی پہلی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئےسردار زادہ میر سعیدخان لانگو کا کہنا تھا کہ اہل علاقہ کی اس کارنر میٹنگ میں بھر پور شرکت سے انکی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اورعوامی حمایت سے انشاء اللہ نو فروری کو ہونے والےضمنی انتخاب میںجیت انکا مقدر ہو گی۔
الیکشن کمیشن نے تیسری بار اس ضمنی انتخاب کیلئے تاریخ کا اعلان کیا ہےاور امید ہے کہ انتخاب اپنی مقررہ تاریخ کو ضرور ہونگے،انتخاب کے حوالے سے ہماری تیاریاں بالکل مکمل ہیں، ہم مزید کارنر میٹنگز کر رہے ہیں اور اپنا پیغام عوام تک پہنچا رہے ہیں اور عوام کی طرف سے بھی ہمیں بھرپور پزیرائی مل رہی ہے،ہم پہلے بھی یہ انتخاب جیتے تھے اور آئندہ بھی عوامی قوت سے یہ انتخاب جیت کر اپنے عوام اور اہل علاقہ کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گےاور انکے تمام مسائل انکی دہلیز پر حل کرینگے، اس موقع پر میٹنگ میں شامل شرکاء نےسردار زادہ میر سعیدخان لانگو پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور انکا ساتھ دینے کا عہد کیا ۔