اسلام آباد (نیوز ڈیسک) غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔
غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سول جج قدرت اللّٰہ نے کی۔
بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے سول جج کی عدالت پیش ہو کر حاضری لگوائی۔
درخواست گزار خاورمانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے کیس قابلِ سماعت ہونے نہ ہونے پر دلائل مکمل کر لیے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی 3، شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں ضمانتیں منظور