غیرشرعی نکاح کیس؛عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے غیرشرعی نکاح کیس میں درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ سنادیا، عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے،سینئر سول جج قدرت اللہ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے کہاکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ای اٹینڈنس کرائی جائے،بشریٰ بی بی ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں،عدالت نے مزید سماعت 14دسمبر تک ملتوی کردی۔

قبل ازیں اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی،خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے کیس قابل سماعت ہونےپر دلائل دیئے ،غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی،جج قدرت اللہ نے کہاکہ آپ قانون دیکھ لیں، قانون 496 بی کے حوالے سے کیا کہتا ہے؟خاور مانیکا کا بیان آپ دیکھ لیں، بیان میں کچھ بھی نہیں ہے،قانون کے مطابق شکایت کنندہ کے ساتھ 2گواہان لازم ہیں،وکیل درخواست گزار رضوان عباسی نے کہاکہ خاور مانیکا نے بتایا انہیں کسی نے بتایا، 2گواہان خاور مانیکا کو ملا کر تو بن گئے نا،جج قدرت اللہ نے استفسار کیا کہ کیا میڈیکل ثبوت موجود ہیں؟496بی کا فیصلہ کریں۔

وکیل درخواست گزار نے کیس قابل سماعت ہونے نہ ہونے پر دلائل مکمل کرلئے،غیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بعدازاں عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے،سینئر سول جج قدرت اللہ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی 3، شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں ضمانتیں منظور

تازہ ترین

September 9, 2024

بلوچستان کا وفد مولانا غفور حیدری کی قیادت میں دورہ چین پر روانہ

September 9, 2024

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ایکسٹینش لینے سے انکار

September 9, 2024

ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کاروائی،

September 9, 2024

ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کاروائی

September 9, 2024

ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی کاروائی موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار ،چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ