ملکی مسائل پر تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

پشاور، اسلام آباد(عامر رفیق بٹ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پشاور ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوںنے انہیں خطاب کرنے کا موقع فراہم کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ اسماعیل میں گزشتہ روز ہونے والی دہشتگردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ہماری اندرونی لڑائی کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ ہمیں معاشی اور سکیورٹی پالیسیوں پر ایک دوسرے سے اختلاف ہو سکتا ہے کہ ہم دہشتگردی کا مقابلہ صرف متحد ہو کر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں تیزی پر تشویش کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم نے متحد ہوکر پہلے بھی دہشتگردی کو ختم کیا تھا اور اب پھر ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے عوام اور پولیس نے دہشتگردی سے مقابلہ کرتے ہوئے سب سے قربانیاں پیش کیں۔ انہوںنے کہا کہ ایک حکومت نے دہشتگردوں کو رہا کیااور عوام اور پارلیمنٹ کو بتایا تک نہیں۔ ان لوگوں کو دہشگردوں کو قبائلی علاقوں میں بسایا گیا جو پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث تھے اور افغانستان کی جیلوں سے رہا ہوئے تھے۔ ان دہشتگردوں کو اسی قبائلی علاقے میں بسایا گیا جہاں کے لوگوں نے دہشتگردی کا سب سے زیادہ نقصان کیا تھا۔ ہمیں عوام اور اے پی ایس کے شہداءکو بتانا پڑے گا کہ کے پی کے عوام کی قربانیوں کو کس نے ضائع کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کل انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے صدارتی ریفرنس کی سماعت سپریم کورٹ میں جا کر دیکھی اور وہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر ججوں کی اس سماعت پر شکرگزار ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس ریفرنس کے ذریعے سیاسی نظام میں بہتری لائیں اور تاریخ کو درست کیا جا سکے اور شہید بھٹو کے قتل کے سہولت کاروں کو بے نقاب کیا جائے۔ یہ عدلیہ کے لئے موقع ہے کہ جمہوری نظام اور ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا جا سکے۔ شہید بھٹو کے عدالتی قتل کو کبھی بھی کسی کیس میں استعمال نہیں کیا گیا۔ ایک ڈکٹیٹر نے اپنا فیصلہ مسلط کیا اور اس قائد عوام کو قتل کیا جس نے ہمیں آئین دیا، ایٹمی طاقت دی، کسانوں اور مزدوروں کے حقوق دئیے، مسلم امہ کو لاہور میں متحد کیا اور غریبوں کو آواز دی قتل کر دیا گیا۔ اس وقت کے ڈکٹیٹر جنرل ضیاءنے یہ قتل کروایا اور وہ جج جنہوں نے ساتھ دینے کی قسم کھائی تھی وہ سہولت کار بنے اور ساتھ ساتھ اس وقت کے سیاستدان اور وکلاءبھی سہولت کار بنئے۔ ہنری کسنجر نے کہا تھا کہ وہ شہید بھٹو کو ایک خوفناک مثال بنا دیں گے لیکن شہید بھٹو نے ملک و قوم کو طاقتور بنانے کی کوششیں نہیں چھوڑیں۔ شاہ فیصل اور یاسر عرفات نے جنرل ضیاءسے خانہ کعبہ میں یہ وعدہ لیا تھا کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی زندگی نہیں لیں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ایم ایل اور پی ٹی آئی کے لوگ “زندہ ہے بھٹو، زندہ ہے” نعرے کا مذاق اڑایا لیکن قائد عوام وہ لیڈر تھے جنہوں نے اپنی جان تو قربان کر دی لیکن قوم کے مستقبل پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ یہ مقدمہ اس بات کا موقع فراہم کرتا ہے کہ سب کو انصاف مہیں ہوا ور کسی کو یہ ہمت نہ ہو کہ وہ عدلیہ پر اپنا فیصلہ مسلط کر سکے۔ یہی وہ طریقہ ہے کہ جس سے اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہو سکتا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وکلاءسے تعاون کی اپیل کی تاکہ تاریخ نہ دہرائی جا سکے اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ “قانون کا سوال “وکلاءسے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ قانون کا سوال تو یہ ہے کہ کیا کوئی عدالت کسی کا کر سکتی ہے؟ قتل تو قتل ہوتا ہے اور انصاف کا مطالبہ حق ہے۔ ایک اور قانون کا سوال یہ ہے کہ کیا کوئی جج ڈیم تعمیر کر سکتا ہے؟ قانون کا ایک اور سوال یہ ہے کہ کیا کوئی جسٹس “پرانا کراچی” دیکھنے کے لئے غریب لوگوں کے گھر اور عمارتیں مسمار کر سکتا ہے؟ اب ہم نے یہ بات طے کر لی ہے کہ “قانون کا سوال” صرف اس وقت ہوتا ہے کہ جب شہید قائدعوام کو انصاف دینے کی بات ہوتی ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت قانون کا سوال ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہوں نے 18ماہ بحیثیت وزیرخارجہ میں دیکھا ہے کہ اس ملک کے نوجوانوں میں بہت قابلیت اور استعداد ہے۔ ہم اس ملک سے نفرت، تقسیم اورذاتی دشمنی کا خاتمہ کرکے خوشحالی کی راہ استوار کریں گے۔ ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کیا ہم دنیا کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں یا شمالی کوریا بننا چاہتے ہیں۔ اگر ہم دنیا کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں تو میں آپ سے یہ وعدہ کرتا ہوں کہ ہم ساری مشکلات پر عبور حاصل کر لیں گے اور نوجوانوں کی قابلیت اور استعداد سے فائدہ اٹھائیں گے۔ دبئی کی تعمیر کے پی کے نوجوانوں کے خون پسینے سے ہوئی …مزید پڑھیں: لوگ کہتے ہیں انصاف ہوگیا،نواز شریف کے 5سال کون واپس کرے گا،شاہدخاقان عباسی

تازہ ترین

December 21, 2024

فیصل کریم کنڈی نے سانحہ نو مئی کے ملزمان کو سزائیں سنانے کے فیصلہ کو احسن قدم قرار دیا

December 21, 2024

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کریک کاروائیاں جاری

December 21, 2024

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کاروائی

December 21, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس نے انتہائی بھاری مالیت کی 5 کلوکوکین برآمد کر لی

December 20, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ