اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی کی برطرفی سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں براہ راست سماعت جاری ہے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عرفان سعادت بھی لارجر بینچ میں شامل ہیں۔
شوکت عزیز صدیقی کے وکیل حامد خان نے روسٹرم پر آکر کہا کہ کیس میں بینچ تبدیل ہوگیا ہے، اس سے پہلےجسٹس عمر عطا بندیال بینچ میں تھے، جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجازالاحسن بھی بینچ میں تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔
مزید پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ تمام کشمیریوں کی سزائے موت کے مترادف ہے: مشعال ملک