سائفرکیس کا ٹرائل کالعدم ہونے پر آپ کا نقصان ہوا ہے: جسٹس طارق کا عمران کے وکیل سے مکالمہ

اسلام آبا(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر ریاست اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس طارق مسعود کی سربراہی میں جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل تین رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفرکیس میں درخواست ضمانت پرسماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کی طرف سے وکیل سلمان صفدر پیش ہوئے اور انہوں نے ایف آئی آر عدالت میں پڑھ کر سنائی۔

جسٹس طارق نے سوال کیا کہ یہ معاملہ کب کا ہے؟ اس پر سلمان صفدر نے کہا کہ یہ معاملہ 2022 کا ہے، اس پر جسٹس طارق مسعود نے کہا کہ سائفرکا مقدمہ درج ہونے میں پورا سال ہی لگا دیا ہے،کچھ دفعات میں سزا 2 سال ہے،کچھ میں سزائے موت اورعمرقید ہے۔

جسٹس طارق نے ایف آئی اے تفتیشی افسر کے بغیر نوٹس پیش ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کس نے بلایا ہے؟ پیچھے جاکے بیٹھ جائیں۔

سلمان صفدر نے انکوائری رپورٹ اور مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی پرلگے الزامات پڑھ کرسنائے اور کہا کہ الزام لگایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اعظم خان کوسائفرکو غلط رنگ دینے کا کہا، الزام لگایا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بلواسطہ یا بلاواسطہ ریاست کو نقصان پہنچایا۔

جسٹس طارق مسعود نے پوچھا کہ شریک ملزمان کے کردار کا تعین ہوا؟ اس پر وکیل صفائی نے کہا کہ اسد عمرکو چھوڑ دیا گیا اور اعظم خان کو ملزم سے استغاثہ کا گواہ بنادیا گیا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پہلے کیس پر کہا گیا کہ اعظم خان ملزم ہیں، انکوائری میں کہاگیا تھاکہ شریک ملزمان کا کردار تفتیش میں طے کیا جائے گا، حتمی تفتیشی رپورٹ میں اعظم خان سے متعلق تفتیشی افسرنے کیا کہا؟

عدالت کے پوچھنے پر سلمان صفدر نے کہا کہ تفتیشی افسرن ے کوئی واضح مؤقف نہیں بتایا، اعظم خان اغوا ہوئے اور ان کے اہلخانہ نے مقدمہ بھی اغوا کا درج کروایا، اغوا کے بعد حیران کن طور پر اعظم خان کا 164 کا بیان آگیا، اس پر جسٹس طارق مسعود نے کہا کہ دیکھیں ناں، ایسے پھر سچ سامنے آتا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ سائفرایک سیکرٹ دستاویز تھا یا نہیں؟ سلمان صفدر نے کہا کہ سائفر ڈی کلاسیفائی ہونے کے بعد سیکرٹ دستاویزنہیں تھا، عدالت نے پوچھا کہ ڈی کلاسیفائی ہونے سے پہلے کیا ملزم نےسائفر کسی کو دکھایا؟ وکیل نے کہا کہ اس دوران سائفر کسی کو نہیں دکھایا گیا۔

عدالت نے سوال کیا کہ سائفر ہوا میں لہراکربتا دیا جائے اس میں یہ لکھا ہے توکیا یہ ابلاغ کے زمرے میں نہیں آتا؟ ابھی ہم الزامات کا ٹرائل نہیں کررہے، الزامات کیا ہیں صرف یہ دیکھ رہے ہیں۔

جسٹس یحیٰ آفریدی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت وزیراعظم تھے اور انہوں نے اجلاس میں ساتھیوں سے سائفر شیئرکیا تھا، اگر وہ سائفرپرسازش کررہے تھے تو اس اجلاس کوکیوں رکارڈ کیا؟ ہمارے سامنے مسئلہ سائفرکا متن لیک کرنے کا ہے۔

جسٹس طارق مسعود نے کہا کہ سائفرکیس کا ٹرائل کالعدم ہونے پر تو اب آپ کا نقصان ہی ہوا ہے، سائفرکیس کے ٹرائل میں اگرکوئی کمی بیشی تھی تو اس کو دفاع کیلئے آپ بعد میں استعمال کرسکتے تھے، سائفرٹرائل کالعدم ہونے کے بعد استغاثہ تمام غلطیاں دورکرکے ٹرائل کرے گا، ہمارے سامنے ضمانت کا کیس تھا جس پر نوٹسز کردیے، صحافی بعد میں کہیں گے جج صاحب کا موڈ ٹھیک نہیں تھا تو ضمانت نہیں دی جب کہ آج نوٹس ہی ہوسکتے تھے۔

مزید پڑھیں: عوام باشعور،باریاں لینےوالوں کو8فروری کومایوسی ہوگی،عبدالعلیم خان

بعد ازاں عدالت نے سائفرکیس میں ریاست اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

تازہ ترین

October 17, 2024

وفاقی وزارتِ تعلیم گرلزسپورٹس کارنیوال آج سے شروع ہوگا

October 17, 2024

چیئرمین سی ڈی اے کا سیرینہ اور F-8 (پی ٹی سی ایل چوک) انٹرچینجز کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس

October 17, 2024

گرو گرین نیٹ ورک کا ایشیائی ترقیاتی بینک سے فوسل فیول منصوبوں کی فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ

October 17, 2024

سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کی قیادت میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی میں بہتری آگئی ہے ، شیخ بابر کھرانہ

October 17, 2024

بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کی 17ویں برسی کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ