لاہور (نیوز ڈیسک)نائب صدر پی ٹی آئی شیر افضل مروت کو جیل سے رہا کردیا۔
شیر افضل مروت کو کوٹ لکھپت جیل سے عدالتی احکامات کی روشنی میں رہا کیا گیا۔آج لاہور ہائیکورٹ میں ان کی 3ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی تھی جس کے بعدعدالت نے ان کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیکر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا تھا۔
مزید پڑھیں: 25 مئی لانگ مارچ جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمران خان اور اسد عمر بری