پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹرگوہر علی خان کا کہنا ہے کہ انتخابی نشان ہم سے لینا عوام کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کیس پر ہائیکورٹ میں 21 دسمبر کو دلائل ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرٹ پر فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے معاشرہ خراب ہوتا ہے، پاکستان کے 70 فیصد عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی خاص فورم کو ریلیف نہیں مل رہا، عدلیہ آزاد ہے، پشاور ہائیکورٹ کا بہت اہم کردار ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ پر ہمیں بھروسہ ہے، پشاور ہائیکورٹ میں اس لیے آئے کیونکہ انتخاباب کے نتائج کا اعلان یہاں سے ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ڈی سی، آر اوز ہوں تو وہ حکومت کا حصہ ہیں جو شفاف نہیں رہی، ہمارا خدشہ بجا ہے اس لئے عدلیہ سے الیکشن کروائے جائیں۔
پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ عام انتخابات میں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے، وکلاء کو ٹکٹس ضرور دیں گے لیکن حتمی فیصلہ بانی چئیرمین ہی کریں گے۔
مزید پڑھیں: 25 مئی لانگ مارچ جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمران خان اور اسد عمر بری
انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کی صورت میں پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔