اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ میڈیا پر حلقہ بندیوں سے متعلق چند غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔
اعلامیے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017ء اور رولز کے تحت حلقہ بندیوں کے اصول واضح ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صوبے کی آبادی کو مختص سیٹوں پر تقسیم کیا جاتا ہے تو ہر سیٹ کے کوٹے کا تعین ہو جاتا ہے۔
اعلامیے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اضلاع کی سیٹوں کے تعین کے لیے کوٹے کو ضلع کی آبادی پر تقسیم کیا جاتا ہے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق کسی ضلع کو مکمل سیٹیں دینے کے بعد بقایا آبادی 0.5 سے کم رہ جائے تو نظر انداز کیا جاتا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر آبادی 0.50 سے زیادہ ہو تو اس ضلع کو ایک سیٹ دے دی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے والے انتخابات لڑنے کے اہل نہیں، صوبائی الیکشن کمشنر
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اپنے اعلامیے میں یہ بھی کہنا ہےکہ اگر کسی ضلع کی سیٹوں کا حصہ 4.49 بنتا ہے تو اسے 4 سیٹیں دی جاتی ہیں۔