اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب اور علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 51 رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔
تفصیلا ت کے مطابق عدالت نے 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پولیس کی استدعا پر وارنٹ جاری کیے ہیں۔
پولیس کی جانب سے عدالت سے کہا گیا کہ ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں۔
عدالت نے مزید کارروائی کے لیے 23 دسمبر کو رپورٹ طلب کر لی۔
بعد ازاں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب اور علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 51 رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔
مزید پڑھیں: توشہ خانہ گاڑیاں ریفرنس: عدالت نے چار جنوری تک نیب سے رپورٹ طلب کرلی