اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تفصیلات جاری کردیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن میں 175سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔
ان میں مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز،پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام،پی ٹی آئی، ایم کیو ایم پاکستان اور قومی وطن پارٹی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نیشنل پارٹی، بی این پی مینگل،مسلم لیگ (ق)، مسلم لیگ جونیجو، مسلم لیگ فنگشنل، عوامی مسلم لیگ،بلوچستان عوامی پارٹی،پختونخوا میپ، عوامی نیشنل پارٹی، قومی وطن پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی سمیت دیگر جماعتیں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: الیکشن اب رکیں گے نہیں مارچ سے پہلے ہوں گے، آرمی چیف