عمران خان کی توشہ خانہ فیصلے کیخلاف اپیل پر اعتراض عائد

عمران خان کی توشہ خانہ فیصلے کیخلاف اپیل پر اعتراض عائد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کروانے کیلئے دائر کی جانے والی اپیل اعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کر دی۔
بانی تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی اور مؤقف اپنایا گیا کہ توشہ خانہ کیس میں سزا پہلے ہی معطل ہو چکی ہے، ہائیکورٹ نے صرف سزا معطل کی ، پورا فیصلہ نہیں، ہائیکورٹ کے فیصلے میں غلطی کا الیکشن کمیشن نے فائدہ اٹھایا اور نااہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ توشہ خانہ کیس میں سزا پر مبنی فیصلہ معطل کرے تاکہ بانی پی ٹی آئی انتخابات میں حصہ لے سکیں۔
تاہم، سپریم کورٹ دفتر نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست اعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کر دی اور کہا کہ اپیل کے ساتھ لف کیے گئے دستاویزات نا مکمل ہیں، تمام متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ اپیل چھ جنوری تک دائر کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے سسر نے فلسطینیوں پر بم مارنے کیلئے 2 ارب ڈالر دیئے، راجہ ریاض

تازہ ترین

December 26, 2024

سیدنا ابوبکر صدیق اولین مجاہد ختم نبوت تھے، پیر دائود رضو ی

December 26, 2024

رانا تنویر حسین نے اسلام آباد میں منعقدہ تل پر بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کیا

December 26, 2024

آئی سی سی آئی انڈسٹری -اکیڈیمیا تعلقات کے فروغ کیلئےکوشاں ہے،عبد الرحمان صدیقی

December 26, 2024

فیصل کریم کنڈی بے نظیر بھٹو شہید کی برسی میں شرکت کے لیئے سکھر روانہ

December 25, 2024

انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ