اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پیغام دیا کہ یہ سازش ووٹرز کے خلاف ہوئی تھی۔ حکومت گرانے کا مطلب ہے کہ ووٹر کے خلاف سازش کی گئی۔ اگر یہ جرم ہے تو ہر وزیراعظم کی ڈیوٹی ہونی چاہیئے کہ جس نے مینڈیٹ دے کر بھیجا ہے انہیں سازش کے بارے بتایا جائے۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر کوئی ملک کے خلاف سازش کرے گا تو ہم چپ بیٹھے رہیں گے،یہ ملک سے غداری ہے۔ ہمیں یا قربانی دے دینی چاہیئے یا کھڑے رہنا چاہیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ وکلاء خوش فہمی میں رہ رہے ہیں،سابق چیئرمین کو الیکشن سے پہلے باہر نہیں آنے دیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی کو خدشہ ہے کہ وہ رہا ہوئے تو باہر سے دوبارہ گرفتار ہو جائیں گے۔ سابق چیئرمین بیک فٹ پر نہیں گیا۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کی کاغذات نامزدگی منظوریامستردکرنے کی خبروں کی تردید
صحافی کے سوال پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ سازش آپ کر رہے ہیں، ہمارا بھائی اور پاکستان کا لیڈر اندر بیٹھا ہوا ہے۔ سابق چیئرمین نے کبھی اپنے الفاظ تبدیل نہیں کئے۔ سابق چیئرمین نے ایک ہی بات کی ہے۔