لاہور(نیوز ڈیسک)لیگی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب نہیں کرسکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ میاں نواز شریف سموگ سے متاثر ہوئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا گلہ خراب اور معمولی بخار کی شکایت ہے۔
میاں نواز شریف نے گلے خرابی کے باعث ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ سے خطاب نہیں کیا۔ خرابی صحت کے باعث اسلام آباد اور لاہور ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویوز کو ملتوی کر دیا گیا۔
آج کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں صرف کے پی کے سے امیدواروں کے انٹرویوز کیےگئے۔ قائد ن لیگ نواز شریف کی طبیعت بحالی کے بعد دیگر انٹرویوز کو ری شیڈول کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر سکروٹنی روک دی